ایک رن کے عوض آسٹریلین ٹیم نے 8 وکٹیں گنوادیں
آسٹریلیا کے ون ڈے کپ میں شاندار مقابلہ
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے ون ڈے کپ میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ میں تسمانیہ نے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کو ایک رن کے عوض 8 وکٹیں لیکر حیران کن شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
ویسٹرن آسٹریلیا کی ناکامی
پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کی پہلی وکٹ 10 جبکہ دوسری وکٹ 45 رنز پر گئی۔ اس کے بعد 52 پر تیسرے نقصان کے بعد 53 کے مجموعی سکور پر بیٹسمنوں کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیوپر بھارت کیساتھ میچ قبول نہیں،پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ ، موقف واضح کردیا
بیشتر کھلاڑیوں کی ناکامی
کیمرون بینکرافٹ، جوش انگلیس اور ایشٹن آگر جیسے اسٹار کھلاڑیوں کے باوجود، بیٹرز ناکامی کا شکار ہوئے۔ ویسٹرن آسٹریلیا نے محض 1 رن کے اضافے پر 8 وکٹیں گنوائیں، جو دیکھنے والوں کے لیے حیران کن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
تسمانیہ کی فتح
ویسٹرن آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ تسمانیہ کے بولر بیو ویبسٹر نے ان میں سے اتنے ہی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ان کے ساتھی بلی اسٹین لیک نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسمانیہ کی ٹیم نے ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ویسٹرن آسٹریلیا کی موجودہ پوزیشن
دوسری جانب، اس ہار کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم ڈومیسٹک ون ڈے کپ پوائنٹس میں آخری پوزیشن پر آ گئی ہے، جہاں انہیں 4 میچز میں صرف 1 فتح اور 3 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔








