آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل

مسلم لیگ ن کے رہنما کی پیشگوئی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئر مین ایف بی آر کیلئے بڑا سیٹ بیک ،کسٹمز میں کی جانے والی بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ 10 روز بعد ہی واپس
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا اثر
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق آج کا آرڈر ہمارے آرڈنینس کو سپورٹ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی بحریہ کے پاس جدید ترین ایٹمی ہتھیار، پیوٹن نے مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
عدالت کے ججز کی تعداد میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کونسا ہینڈ پک کرکے ججز لگانے ہیں؟ ایڈہاک تعیناتیوں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھے گی۔
بجٹ کے آئندہ اقدامات
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حکومتی بل ضرور آئے گا۔