آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل
مسلم لیگ ن کے رہنما کی پیشگوئی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا اثر
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق آج کا آرڈر ہمارے آرڈنینس کو سپورٹ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
عدالت کے ججز کی تعداد میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کونسا ہینڈ پک کرکے ججز لگانے ہیں؟ ایڈہاک تعیناتیوں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھے گی۔
بجٹ کے آئندہ اقدامات
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حکومتی بل ضرور آئے گا۔