کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف
پشاور: لائف انشورنس کا انقلابی منصوبہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تابکاری مواد کی برآمدگی کے واقعات پر انڈین حکومت کی تشویش: عالمی سطح پر انڈیا کی بدنامی کا خدشہ
غریب اور کمزور طبقے کی مدد
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لائف انشورنس فلاحی سکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے پر سامان کا زیادہ ہونا، پی آئی اے کے افسر کا حیرت انگیز بیان۔۔” ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انکشاف
مالی بحران سے بچاؤ
مشیراطلاعات کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ایک فرد کی موت پورے خاندان کو مالی بحران میں مبتلا کر دیتی ہے، جانی نقصان کی تلافی ناممکن ہے مگر حکومت کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لئے یہ بڑا اقدام ہے۔
حکومتی مالی معاونت کی تفصیلات
واضح رہے کہ کچھ دن قبل خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا تھا۔ اس منصوبے کے حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ مزمل اسلم نے بتایا کہ حکومت گھر کفیل کی وفات پر خاندان کی مالی معاونت کرے گی اور 60 سال سے زائد عمر کے فرد کی وفات پر 5 لاکھ جبکہ 60 سال سے کم عمر کے فرد کی وفات پر 10 لاکھ تک معاوضہ دے گی۔