کونسے اہم قومی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 قومی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے، تاہم کئی اہم کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ خیز قتل، ملزم نے عدالت میں قتل کرنے کی وجہ بتا دی۔
کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے کھلاڑی
آل راو¿نڈر محمد نواز، سابق کپتان سرفراز احمد، اور آل راو¿نڈر عماد وسیم کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا جبکہ فہیم اشرف، افتخار احمد، اور احسان اللہ بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا: ورلڈ بینک
نئے کھلاڑیوں کی فہرست
اس کے علاوہ طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد حارث، اور زمان خان بھی کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ارشد اقبال، حسن علی، اسامہ میر، فخر زمان، اور امام الحق بھی کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکول ماہانہ اور داخلہ فیس کے علاوہ اضافی فیسیں وصول نہیں کرسکتے، نوٹیفیکیشن جاری
فٹنس ٹیسٹ کی دوبارہ جانچ
ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان، امام الحق، اور اسامہ میر کے فٹنس ٹیسٹ کچھ دنوں میں دوبارہ لئے جائیں گے۔ یہ تینوں کھلاڑی ابتدائی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں ہیں۔ تینوں کی کنٹریکٹ میں شمولیت کا جائزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔
معذرت کی کوئی اطلاع نہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جس نے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے معذرت کی ہو۔