پی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقید
مروت کا پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال پر اظہار خیال
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے اور اس وقت پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے غیر منظم ہیں، قیادت کے پاس احتجاج کے لئے منظم حکمت عملی ہی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی لولی لنگڑی جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے، یہ آئینی ترمیم نہیں بلکہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے، ایمان مزاری
احتجاجی مظاہروں کی منظم حکمت عملی کی ضرورت
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ دھرنے کے لئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا، آج کل پی ٹی آئی میں دیرینہ کارکن نہیں ہیں، جو جرات دکھائے وہ اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اجتماع اور امن عامہ کیس؛ پی ٹی آئی کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے بارے میں رائے
شیر افضل مروت نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا، مخالف سیاسی جماعتوں کے منہ میں یہ بات نہیں ڈالنی کہ ایک صوبے نے دوسرے صوبے پر چڑھائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام ہے: امریکا
بانی پی ٹی آئی کے خاندان کی سیاست سے دوری
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ میرے اہلخانہ سیاست میں نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے اس موقف کی حمایت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آرہیں۔
نئے چیف جسٹس کے بارے میں رائے
نئے چیف جسٹس کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ نئے چیف جسٹس متوازی شخصیت ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جب وکیل تھے تب سے ان کی ایمانداری پر یقین ہے۔








