اسرائیلی حملے پر خامنہ ای کا ردعمل بھی آگیا

ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیلی حملوں پر ردعمل
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے نہ کم سمجھنا چاہیے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے دوران شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں، بیرسٹر گوہر
ایرانی فوجیوں کے اہل خانہ سے بات چیت
گزشتہ دنوں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجیوں کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ٹینک، ڈرون اور بم پروف ایس یو وی: 2024 میں توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی ہتھیاروں کے خیالات
حکام کی طاقت دکھانے کی حکمت عملی
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے حکام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ دشمن کو اپنی طاقت دکھانے کے لیے کیا کرنا چاہیے اور جو بھی قوم کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے۔ دو روز قبل ہونے والے اسرائیلی حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اس حملے کو نہ تو کم سمجھا جائے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شدید بیمار ہیں اور ممکنہ طور پر ان کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔