ریسٹورنٹس، ریٹیلرز کی جعلی رسید کی رپورٹ کرنے پر بڑے انعام کا اعلان

ایف بی آر کا انعامی اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کی جعلی رسید کی رپورٹ کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چائنہ چوک: پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، کارکنان اب بھی موجود
جعلی رسید کی تصدیق کا طریقہ
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس آسان موبائل ایپ پر ریسٹورنٹس، ریٹیلیرز کی رسید کی کیو آر کوڈ سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔ جعلی رسید رپورٹ کرنے والے کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
رپورٹنگ کا طریقہ کار
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں، موقع پر ہی جیو ٹریکنگ کی مدد سے جعلی رسید کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔