سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کےلیے مقرر کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں دے کر بھتہ مانگنے والا شخص اپنے انجام کو پہنچ گیا

عدالتی ہفتے کی تفصیلات

ایس سی پی نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے (28 اکتوبر تا یکم) کےلیے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

بینچز کی تفصیلات

کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے کے دوران 968 مقدمات کی سماعت کےلیے 8 ریگولر بینچ مقرر کیے گئے ہیں۔

پہلا بینچ

ایس سی پی کا پہلا بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے، اس بینچ کے روبرو 140 مقدمات سماعت کےلیے مقرر کیے گئے ہیں۔

دوسرا بینچ

عدالت عظمیٰ میں دوسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل ہوگا، یہ بینچ بھی 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

تیسرا بینچ

ایس سی پی کا تیسرا بینچ جسٹس امین الدین اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہے، یہ بھی رواں ہفتے کے دوران 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

چوتھا بینچ

عدالت عظمیٰ کا چوتھا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد پر مشتمل ہے، جو اس دورانیے میں 58 مقدمات کی سماعت کرے گا.

پانچواں بینچ

ایس سی پی کا پانچواں بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جو ہفتے بھر میں 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

چھٹا بینچ

سپریم کورٹ کا چھٹا عدالتی بینچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا اور یہ بینچ بھی 140 مقدمات سنے گا۔

ساتواں اور آٹھواں بینچ

عدالت عظمیٰ کا ساتواں بینچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا جو 140 مقدمات جبکہ آٹھواں بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہوگا اور یہ بینچ پورے ہفتے میں 70 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...