کتاب سے دوبارہ رشتہ جوڑنے سے ہی قوم کا حال اور مستقبل بہتر ہوگا: چیئرمین پیمرا سلیم بیگ

کتاب سے رشتہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ کتاب سے دوبارہ رشتہ جوڑنے سے ہی قوم کا حال اور مستقبل بہتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 400 سیکنڈ میں تل ابیب: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے اسرائیل تک پہنچنے والے ہائپرسونک میزائل کیسے تیار کیے؟
کتاب میلے کا دورہ
انہوں نے یہ بات لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ہونے والے تین روزہ کتاب میلے کے دوسرے دن دورے کے دوران کہی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کتاب کی اہمیت
سلیم بیگ نے کہا کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہو سکتا ہے کہ شہری کتاب اور قلم کو چھوڑ کر سنگ و خشت کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ کتاب جسم میں روح کی مانند ہے - اگر جسم سے روح نکال لی جائے تو اس کی اہمیت نہیں رہتی۔ انٹرنیٹ نے لوگوں کو کتابوں سے دور کیا ہے، لیکن جو لوگ کتاب کی اہمیت کو سمجھتے ہیں وہ اس کے بغیر خود کو نامکمل سمجھتے ہیں۔ پی ڈی ایف کتابیں کروڑوں کی تعداد میں انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر آج بھی کتب بینی زیادہ تر کاغذ پر شائع شدہ مواد ہی کی مرہون منت ہے۔ کتاب سے دوستی بہترین دوستی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا
کتاب میلے کی سراہنا
چیئرمین پیمرا نے لاہور پریس کلب کے کتاب میلے کو سراہا اور صدر ارشد انصاری اور گورننگ باڈی کی کتاب دوست کاوش کی تعریف کی۔ انہوں نے کلب کے ای لائبریری اور سولرائزیشن منصوبے کو سراہا۔ انہوں نے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور کتابوں کی خریداری کی۔
شرکاء کی بڑی تعداد
کتاب میلے میں صحافیوں کے علاوہ طلباء، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ میلے میں پرئیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز پانے والے شاعر نذیر قیصر، ناول نگار آزاد مہدی، آفتاب جاوید سمیت دیگر ادیب اور شاعر بھی شریک ہوئے۔ کتاب میلے میں 15 پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔ میلے میں کتابوں کی خریداری پر 50 فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔ مختلف مقابلوں میں جیتنے والے بچوں کو کتابوں کے تحائف بھی دئیے گئے۔