اپنے آپ سے ایماندارانہ رویہ اختیار کرنا آسان نہیں، اکثر خواتین معاشرے کی جانب سے ملنے والے پیغامات اپنا لیتی ہیں اور ویسا ہی طرز عمل اپنا لیتی ہیں

مصنف کی معلومات
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 30
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موسم سرما میں سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی
اپنے وجود کی قبولیت
اپنے وجود اور ذات کو عین مین تسلیم و قبول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے تمام بدن کو پسند کرتے ہیں اور اپنے طرزعمل کے ذریعے معاشرے کے ان تمام پیغامات کو مسترد کر دیتے ہیں کہ آپ کا بدن غلیظ اور بدبودار ہے۔ آپ کو چاہیے کہ ان پیغامات کو نظرانداز کر دیں اور اپنے بدن سے خوشی اور لطف کشید کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
معاشرتی پیغامات کا اثر
اکثر خواتین اپنے معاشرے کی جانب سے ملنے والے پیغامات کو اپنا لیتی ہیں اور اپنے بدن پر مرتب ہونے والے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے اسی انداز میں اپنا رویہ اور طرزعمل اپناتی ہیں۔ اشتہارات میں انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بدن پر موجود فالتو بالوں کو بلیڈ کے ذریعے اتاریں، اپنے بدن کے ہر حصے پر خوشبو لگائیں، اپنے جسم کے لیے غیرملکی عطر استعمال کریں، اور اپنی آنکھوں کی سجاوٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں
آرائش کی مجبوریاں
اشتہاری سامان تیار کرنے والے آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی قدرتی حالت میں ناخوشگوار تبدیلی واقع ہو چکی ہے۔ اس کے ذریعے آپ صرف مصنوعی سامان آرائش استعمال کرنے کے ذریعے ہی اپنی قدرتی حالت میں واپس آ سکتے ہیں۔ یہ رویہ زندگی کا ایسا حصہ بنتا ہے جو دھوکے بازی پر مشتمل اور افسوسناک ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے
خود کی خوبصورتی کا احساس
آپ کو پیغام دیا جاتا ہے کہ اپنی ذات اور وجود کو خوبصورت اور محبت آمیز نہیں سمجھیں۔ یہ اشتہار آپ کو یہ کہتے ہیں کہ آپ یہ تمام مصنوعات خریدیں تاکہ ان کے تیارکنندگان کو منافع حاصل ہو۔ اگر آپ ان مصنوعت کو خریدیں گے تو آپ اپنے "اصلی اور حقیقی وجود" کو کھو دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع
خود اعتمادی کا سفر
آپ اپنے خوبصورت فطری وجود کو پوشیدہ رکھنے کے رویے کو ترک کر سکتے ہیں اور اپنے فطری وجود کو عیاں کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ آرائش حسن کے سامان کا استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنے بدن کے بدصورت حصوں کو چھپانا چاہتے ہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نئی چیزوں کو استعمال کر کے اپنے لیے خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ایمانداری کا چیلنج
اپنے آپ سے ایماندارانہ رویہ اختیار کرنا آسان نہیں، لیکن وقت کے ساتھ آپ سمجھ جاتے ہیں کہ آپ اشتہاری ادارے کی خوشیاں تلاش کر سکتے ہیں یا اپنی مرضی کی خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔