پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکے دوبارہ جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی کال پر ادارے کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں: رانا ثنا اللہ
نئے جلسوں کی تاریخیں
سما نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے اور دوبارہ جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یکم نومبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، 8 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ ہوگا، سلمان اکرم راجہ 6 نومبر کو این او سی کے لیے کوئٹہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے، محمد رضوان کا ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب
مرکزی قیادت کی شرکت
سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہر جلسے میں مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ سیاسی کمیٹی نے نومبر کے تیسرے ہفتے کراچی میں جلسہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ تمام فیصلوں کی سیاسی کمیٹی سے لازمی منظوری لی جائے گی، اور بانی چیئرمین سے ملاقات سے قبل سیاسی کمیٹی کا اجلاس لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گریجویشن تک طالبعلم دوسروں کی رضامندی ہی میں پناہ ڈھونڈتا ہے، اسے مختلف احکامات اور ہدایات کے گورکھ دھندے میں الجھا دیا جاتا ہے.
قانونی معاملات پر توجہ
سیاسی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے التوا کے شکار مقدمات کا معاملہ دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن، مخصوص نشستوں اور دیگر کیسز کی پیروی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کی درخواست کو دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تنظیم سازی پر غور
پارٹی کی تنظیم سازی کے عمل کا ازسر نو جائزہ لینے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے۔ سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ نے بانی چیئرمین کا پیغام بھی دیا ہے۔