لاہور: پیٹرول مانگنے کے بہانے موٹر سائیکل سوار سر پر گولی مار کر قتل
قتل کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلشن اقبال میں موٹر سائیکل کیلئے پیٹرول مانگنے والے نے 28 سالہ نوجوان کو قتل کردیا اور موبائل لے کر فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: یادیں دکھ کے آنسو آنکھوں میں اتار دیتی ہیں، دن تو کسی نہ کسی طرح گزر ہی جاتا ہے، یہ رات کیوں آتی ہے جو تاروں بھری نہیں یادوں بھری ہوتی ہے۔
وارادت کی تفصیلات
قتل کی واردات 26 اکتوبر کی سہہ پہر گلشن اقبال میں ہوئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مقتول احسان علی کو سلام کیا اور مبینہ طور پر پیٹرول مانگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فلائی اوور سے گر کر خاتون کے جاں بحق ہونے کا معمہ حل ہو گیا۔
قاتل کا حملہ
احسان علی اپنی موٹر سائیکل سے پلاسٹک کی بوتل میں پیٹرول نکال رہا تھا کہ ملزم نے پستول نکال کر اس کے سر میں گولی مار دی اور مقتول کا موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔ مقتول احسان علی نے ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹک شاپ بنا رکھی تھی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول بظاہر ایک دوسرے سے واقف تھے۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔








