گوگل میپ کی مدد سے خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام

مظفرگڑھ میں نرس کی بہادری
مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفرگڑھ میں نرس نے رکشے والے کی جانب سے غلط راستے پر لے جانے پر لیڈی ڈاکٹر کو اپنی لوکیشن بھیج کر زیادتی اور قتل کی کوشش ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 8 فروری انتخابات شفاف نہیں تھے تو سپریم کورٹ نے کیوں کالعدم نہیں کئے؟ جسٹس باقر نجفی کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نرس نجی اسپتال سے گھر جانے کے لیے کچہری چوک پر رکشے میں سوار ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد
نرس کی مدد کا اقدام
نرس نے رکشے کو غلط راستے پر لے جانے پر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے لوکیشن شیئر کی تو لیڈی ڈاکٹر نے پولیس اہلکار کو آگاہ کیا اور اس کے ساتھ ملزمان کا پیچھا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر کی ہمشیرہ کا انتقال، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
ملزمان کی کوشش ناکام
پولیس کے مطابق مونڈکا بائی پاس کے قریب ملزمان نے نرس کو باندھ کر زیادتی کی کوشش کی تاہم پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بتایاکہ نرس سے زیادتی اور قتل کی کوشش کے الزام میں 2 افراد پر مقدمہ درج کرلیا اور رکشے کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔