پاکستان سے مزدوری کیلئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغواء
اسلام آباد سے مزدوری کے لیے تھائی لینڈ جانے والے شہری کا اغوا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد سے مزدوری کے لیے تھائی لینڈ جانے والے شہری کو اغوا کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
اہلِ خانہ کی درخواست
مزدوری کے لیے تھائی لینڈ جانے والے شہری حماد الرحمان کو اغوا کیے جانے کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو درخواست دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مغوی کی موجودگی کی معلومات
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو برما بارڈر کے قریب رکھا گیا ہے۔
مغوی شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے گھر والوں کو ٹیلی گرام پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے
حکومت سے مطالبات
والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کی
مغوی شہری کی حالت
والد کا کہنا ہے کہ جس جگہ ان کے بیٹے کو رکھا گیا ہے وہاں اور بھی پاکستانی موجود ہیں، جن پر روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
اغوا کی تفصیلات
اغواء ہونے والے شہری کے والد کا کہنا ہے کہ حماد الرحمان کو ائیر پورٹ سے اغوا کیا گیا، میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ میرے بیٹے کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔