میرا کسی سے اختلاف نہیں ہوتا، لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں ، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرا کسی سے اختلاف نہیں ہوتا، لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں تو انہیں جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے بارے میں رائے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے کوئی اختلاف نہیں، میں ان کا مداح ہوں۔ علی امین کے بہت سے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ علی امین وزیراعلیٰ ہیں، احتجاج میں ان کے کردار کا (ن)لیگ اور دیگر جماعتیں ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام کی حکومت گرانے والے ابو محمد الجولانی کون ہیں؟
احتجاج کی حکمت عملی
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں یہ کہتی ہیں کہ صوبے نے مرکز پر چڑھائی کردی ہے، اور یہ کہ سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال ہو رہا ہے۔ احتجاج میں ہمیں علی امین کے بجائے قیادت کو آگے لانا چاہئے۔ ہم گنڈاپور کی سپورٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
گورنر راج کے خطرات
انہوں نے کہا کہ علی امین کے احتجاج کو جواز بنا کر گورنر راج کیلئے راستہ ہموار ہو سکتا ہے، جس سے صوبے میں رہی سہی حکومت کے خاتمے کا جواز فراہم ہوگا۔ شیر افضل مروت نے وضاحت کی کہ تحریک انصاف کے فارم سے پہلے بھی احتجاج کامیاب رہے ہیں، اور یہ کہ احتجاج کمیٹی کے سپرد ہونا چاہئے۔ اس کے لئے سٹریٹیجی بنانا ضروری ہے۔