آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، آج سے سکولوں کے اوقات تبدیل

لاہور کا آلودہ شہر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلرکہار؛ موٹروے پر 49مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی
سموگ کے اثرات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سموگ کے باعث آج سے لاہور میں سکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب، مفتاح اسماعیل نے ملک کی 3 بڑی جماعتوں کو اہم مشورہ دیدیا
نئے اوقات کار
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا اور اوقات کار کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔
محکمہ ماحولیات کی ہدایت
واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی۔