جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا دن، سوا گھنٹے میں 30 مقدمات کی سماعت کی
جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں اپنے پہلے دن سوا گھنٹے میں 30 مقدمات کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت
سماعت کا وقت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ اپنے پہلے دن ساڑھے 9 سے پونے 11 بجے تک 30 مقدمات کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ایک گھنٹہ 15 منٹ میں 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی۔
ملتوی مقدمات
30 میں سے 6 مقدمات مختلف وجوہات پر ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دیئے گئے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال بنچ نمبر ایک میں سماعت کر رہے ہیں۔