آئی ایم ایف پیکیج کے بعد پاکستان کو دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز ملنے کا امکان
پاکستان کا نیا قرض پروگرام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے غریب مزید غریب، عوام کی حقیقی آمدن میں 12.2 فیصد کمی ہوئی، مفتاح اسماعیل
ایشیا ترقیاتی بینک کا تعاون
پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 4 سال کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں دو ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیانہ پروٹوکل کی ذہنیت ایک نالائق اور شعبدہ باز وکیل کی تو ہو سکتی مگر کامیاب آئینی وکیل کی نہیں ، صحافی مطیع اللہ جان
بجٹ سپورٹ کی توقعات
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے کا امکان ہے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شازیل شوکت نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا
آنے والے مالی سالوں کی پیش گوئی
ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 سے لیکر مالی سال 2027-28 تک پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ہر سال 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ میں ملنے کی توقع ہے۔
ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے سالوں پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔








