سکیورٹی ضروری: دکی میں کوئلہ کان پر فائرنگ کے بعد 17 روز سے کام بند

کوئلہ کانوں میں کام بند
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) دکی میں کوئلہ کان پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کانوں میں کام 17 روز سے بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں پانی کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی، شہر کو فراہمی متاثر
ضلعی انتظامیہ کا موقف
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئلہ کان مالکان اور کان کنوں نے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چنگان نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ‘اوشان X7’ کی قیمت میں زبردست کمی کا اعلان
بلوچستان حکومت کا ردعمل
اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور کان کنوں کی سفارشات پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت دکی انتظامیہ، کان مالکان، مزدور یونین اور قبائلی معتبرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔
واقعے کی تفصیلات
واضح رہے کہ دکی میں 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کو کوئلہ کانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 21 کان کن جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔