کراچی میں غیر معمولی گرم اکتوبر: نئی سردیوں کی کلیکشن تو آ گئی لیکن سردی کا انتظار ہے

'سردی کے پھل آ گئے، سبزی آ گئی، بازاروں میں ونٹر کی نئی کلیکشن آ گئی مگر نہ آئی تو سردی نہ آئی ۔۔۔'

'اللّٰہ معاف کرے کراچی نے تو لگتا ہے براہ راست جہنم سے کنکشن لیا ہوا ہے، ہائے گرمی۔'

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ان دنوں گرمی کی شدت کا اندازہ لگانا ہو تو کسی سے حال احوال پوچھ لیں یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کے تبصروں اور رائے کا جائزہ لیں تو بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ اہل کراچی یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ رواں برس کراچی میں اکتوبر کے مہینے میں معمول سے زیادہ گرمی ہے۔

اکتوبر کے اختتام پر جب ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت ہلکی خنکی ماحول میں دستک دے چکی ہے، ایسے میں کراچی کا درجہ حرارت تقریبا 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچا ہوا ہے۔

کیا کراچی والوں کے یہ دعوے درست ہیں اور اگر ایسا ہے تو اکتوبر میں موسم کی شدت کی وجہ کیا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024 میں پچھلے تین ہفتوں سے پڑنے والی گرمی معمول سے بڑھ کر ہے اور مزید اگلے دو سے تین روز تک درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اس کی وجہ ہوا کے دباؤ اور ڈپریشن کو قرار دیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت تک موجود ڈیٹا کے مطابق اس سال دسمبر میں سردی بھی معمول سے کچھ کم پڑنے کا امکان دکھائی دے رہا ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے کراچی کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت میں معمول سے تین سے چار ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

'اگر گذشتہ تین دن کی بات کریں تو کراچی میں دن کے وقت کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا جبکہ ریکارڈ کے مطابق کراچی میں اکتوبر کا معمول کا درجہ حرارت 35.6 ڈگری رہتا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق 'اسی طرح کراچی میں پچھلے ایک ہفتے سے رات کا درجہ حرارت 24 سے 28 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جو کہ اوسطاً 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہوتا ہے۔'

تو کیا یہ گرمی کی شدت کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر حصوں میں بھی موجود ہے؟

اس کا جواب دیتے ہوئے سردار سرفراز نے بتایا کہ 'پچھلے چار روز سے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے چار سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے۔'

سردار سرفراز کے مطابق اکتوبر کا مہینہ کراچی کے لیے مئی اور جون کے بعد تیسرا گرم مہینہ ہوتا ہے، جہاں معمول کا درجہ حرارت (پچھلے 30 برس کے ریکارڈ کا اوسط) مئی میں 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ، جون میں 35.7 ڈگری، جبکہ اکتوبر میں 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

معمول سے زیادہ گرمی کی وجوہات کیا ہیں؟

معمول سے زیادہ گرمی کی وجوہات کیا ہیں؟

اس غیر معمولی گرمی کی وجوہات کیا ہیں اور اس میں کمی کب تک آئے گی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ ’پہلے مون سون کے بعد اکتوبر میں ایک آدھ ہفتہ گرمی پڑتی تھی اور پھر اس میں بتدریج کمی آ جاتی تھی، لیکن اس بار اکتوبر کا پہلا ہفتہ ہی معمول کے مطابق گزرا اور اس کے بعد سے مسلسل گرمی پڑ رہی ہے۔‘

سردار سرفراز نے اس گرمی کی وجوہات کو سمجھاتے ہوئے بتایا کہ حالیہ گرمی کی مختلف میٹرولوجیکل وجوہات ہیں۔ پہلے سمندر میں ہوا کا کم دباؤ پھر ڈپریشن بنا جس نے عمان کی جانب رخ کیا اور اس وجہ سے سمندری ہوائیں چلنا رک گئیں۔

ان کے مطابق ’پچھلے ہفتے سے پڑنے والی گرمی کی وجہ شمال، بلوچستان کے صحرائی علاقوں اور راجھستان سے کراچی کی جانب ہوا کا رخ ہے جس سے گرمی بڑھ گئی۔

’اس وقت نہ صرف سطح پر ہائی پریشر ہے بلکہ اوپری سطح (اپر ایٹماسفیئر) میں 18000 فٹ پر، 10 ہزار یا 5 ہزار کی سطح پر بھی ہوا کا زیادہ دباؤ بنا ہوا ہے، تو جب اوپر زیادہ دباؤ ہوتا ہے تو سطح پر زیادہ گرمی پڑتی ہے۔‘

’پچھلے دو تین دن سے سندھ بھر میں درجہ حرارت معمول سے تین سے چار ڈگری زیادہ ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایران کی یونیورسٹی میں احتجاجاً اپنے کپڑے اتارنے والی لڑکی گرفتار

’جھلستا خشک مزاج اکتوبر اختتام پر مگر سردی کی آمد کا کوئی سگنل نہیں‘

’جھلستا خشک مزاج اکتوبر اختتام پر مگر سردی کی آمد کا کوئی سگنل نہیں‘

ان دنوں کراچی کے جس دوست یا عزیز رشتہ دار سے بات کریں تو ایک شکوہ سب کی زبان پر آتا ہے کہ گرمی نے برا حال کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگ گرمی کی اس لہر کو مئی اور جون جیسی گرمی قرار دے رہے ہیں، تو کئی سردی نہ آنے پر گویا مزاج برہم ہیں۔

یاسمین ناز نامی فیس بک صارف نے پوسٹ لگائی کہ ’گرمی شدید ہے۔ کراچی میں جو مزاج عوام کا ہے ویسا ہی شاید موسم ہو گیا ہے۔ میں نے اکتوبر کو کبھی اتنا گرم نہیں دیکھا۔ کراچی اپنے معتدل موسم کی وجہ سے مشہور تھا۔ کراچی کی خوبصورت شامیں گرمیوں میں بھی فرحت بخش ہوتی تھیں، اب بس جھلستا خشک مزاج اکتوبر اختتام پر ہے مگر سردی کی آمد کا کوئی سگنل نہیں۔‘

کئی صارفین ایسے ہیں جو 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں بازاروں میں موسم گرما کی اشیاء اور لوازمات آنے پر بھی شکوہ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کراچی میں گرمی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی کی گرمی اور اکتوبر میں سخت مقابلہ ہے کہ پہلے کون جاتا ہے۔‘

اسی طرح ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’اس بار اکتوبر میں کراچی کی گرمی جون جولائی سے کم نہیں۔ یقین نہیں آ رہا کہ دن چھوٹے ہو رہے ہیں، آگے دسمبر ہے وہی جون والے حالات ہیں۔‘

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں

Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: Uses in Urdu دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام

مواد دستیاب نہیں ہے

Twitter مزید دیکھنے کے لیے Uses in Urdu. Uses in Urdu بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

گرمی کی شدت کے مزید تین روز اور

گرمی کی شدت کے مزید تین روز اور

کراچی کے محمکہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں ابھی اس گرمی کی شدت کے مزید تین روز اور ہیں۔

’دو دن تک اس میں کمی آئے گی لیکن نومبر کے پہلے عشرے تک دن کا موسم کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں کم و بیش ایسا ہی رہے گا۔‘

اور کیا اس کے بعد کراچی والے سردی کے مزے بھی لے سکیں گے؟

اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’کراچی میں تو سردی دسمبر میں ہی آتی ہے تاہم اس سے پہلے یہ ہوتا ہے کہ نومبر میں رات اور علی الصبح کچھ خنکی بڑھ جاتی ہے۔ میں ہم توقع کرتے ہیں کہ آٹھ سے 10 نومبر تک درجہ حرارت میں کچھ کمی آئے گی۔

ان کے مطابق مغربی ہواوؤں کے زیر اثر اگلے دو دن میں شمالی اور بالائی علاقوں میں کچھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اکتوبر سے دسمبر کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی پریس ریلیز میں بلوچستان کے جنوب مغربی حصے، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ سندھ، پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں دسمبر تک درجہ حرارت معمول کے قریب قریب ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...