کھاد، بیج اور بجلی کی قیمتوں میں ابھی تک کمی نہیں آئی، لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کھل کر بول پڑیں

حافظ آباد میں کسانوں کی مشکلات
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاد، بیج اور بجلی کی قیمتوں میں ابھی تک کمی نہیں آئی، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کھل کر بول پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: جتنی پلیٹ فارم پر چہل پہل اور رونق ہوتی ہے اتنا ہی اداس ماحول اسٹیشن کے باہر نظر آتا ہے، زیادہ تر قلی ہی منڈلی سجائے بیٹھے ہوتے ہیں۔
پنجاب میں زراعت کی اہمیت
حافظ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ آپ کا کسان خوش حال ہو گا تو پاکستان خوش ہو گا۔ اگر زراعت کا پہیہ چلے گا تو انڈسٹری بھی چلے گی۔
مہنگائی کے اثرات
"جنگ" کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلوں کے بل زیادہ ہیں اور کسان کے لیے بھرنا مشکل ہے، کھاد، بیج اور بجلی کی قیمتوں میں ابھی تک کمی نہیں آئی۔ جب بھی ہماری حکومت آئی تو اس کے ساتھ شفافیت بھی آئی۔