سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

پاکستان حکومت کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: 70 لوگوں کے قاتل نے سزائے موت سے پہلے ٹرمپ کے بارے میں کیا کہا؟ آخری الفاظ سامنے آگئے
گرفتاریوں کی وجہ
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ان 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت ایسے کام نہ کرے جس سے گورنر راج کی نوبت آئے: سردار سلیم حیدر
پاسپورٹ کی پابندی
رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لئے بلاک کئے گئے ہیں، سعودی عرب میں گرفتار 60 فیصد سے زائد شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر پاک بھارت کشیدگی کا کتنا اثر پڑے گا؟
ایمرجنسی ٹریول دستاویزات
حکام کی جانب سے گرفتار افراد کو پاکستان واپس آنے کے لئے ایمرجنسی ٹریول دستاویزات جاری کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں نے دھرنا دیدیا
ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکان بذریعہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئے
ایف آئی اے کی کارروائیاں
یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والی پرواز میں عمرہ زائرین کے بھیس میں سوار 8 مبینہ بھکاریوں کو جہاز سے اتار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹرکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے حوالے سے وزیر تعمیرات و مواصلات نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
قانونی کارروائی کی تفصیلات
ایف آئی اے کے بیان کے مطابق امیگریشن کے دوران معلوم ہوا کہ یہ گروپ بھیک مانگنے کے مقصد سے سعودی عرب جا رہا ہے، گروپ نے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم جاوید نامی شخص کے حوالے کی جس نے ان کے ویزوں کے حوالے سے کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کو دوسرے اعتراض کا آئینی استحقاق حاصل نہیں، ایکٹ بن چکا تو گزٹ نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہورہا؟ مولانا فضل الرحمان
2018 کے ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت مقدمات
ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: گندم کی بوریوں کے خوردبرد ہونے کے 2 سکینڈل سامنے آگئے
کریک ڈاؤن کی وجوہات
وزارتِ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پر یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ بھکاریوں کو بڑی تعداد میں غیرقانونی ذرائع سے بیرون ملک سمگل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا
بڑے پیمانے پر انکشافات
وزارت کے سیکرٹری نے سینیٹ پینل کے سامنے انکشاف کیا کہ بیرون ملک پکڑے گئے بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
جیلوں میں بھیڑ
عراقی اور سعودی سفیروں نے اطلاع دی ہے کہ ان گرفتاریوں کی وجہ سے جیلوں میں بہت زیادہ بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔