روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتامی دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان کو فی میچ کتنے پیسے ملیں گے؟ حیران کن انکشاف
جنگی صورتحال کا اثر
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشرق وسطی کی جنگی صورتحال ذرمبادلہ کی مقامی مارکیٹوں پر اثرانداز رہی اور ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12 پیسے کی کمی سے 277 روپے 52 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
ڈالر کی پیشقدمی کی وجوہات
اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں طلب کے باعث ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 63 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔