چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ

فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور بیک لاگ ختم کرنے پر بات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: میڈیکل سٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ میں 5 ارب کی بے ضابطگیاں
اجلاس کی تفصیلات
اعلامیہ کے مطابق تمام ججز نے شرکت کی، بیرون ملک موجود جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد محمود ملک کی وزیراعظم آفس میں بطور تقریر نویس تقرری
کیس مینجمنٹ پلان کی پیشکش
فل کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور بیک لاگ ختم کرنے پر بات ہوئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیس لوڈ اور وقت پر کیسز کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔ کیسز کی تعداد بتائی گئی، جس کے مطابق اس وقت 59 ہزار191 کیسز زیر التوا ہیں۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ کا تیار کردہ کیس مینجمنٹ پلان بھی پیش کیا گیا، جس میں فوجداری اور دیوانی مقدمات تیزی سے نمٹانے کے لیے مخصوص 2 اور 3 رکنی بینچوں کو تفویض کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ ججز نے نظام میں بہتری کے لیے قیمتی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بلے باز نے جاوید میانداد کا 31سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پلان میں شامل معیارات
پلان میں معیارات واضح کرنا، تمام اقسام کے مقدمات کے مؤثر انتظام کے لیے آئی ٹی کا استعمال بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے ایس ایم یو میں دوا سازوں کے عالمی دن کی شاندار تقریب
جسٹس منصور علی شاہ کی تجاویز
جسٹس منصور علی شاہ نے بھی تجاویز دیں، ابتدائی ایک ماہ میں کارکردگی بہتر کی جائے گی، اور اگلے 3 اور 6 ماہ کے منصوبے پر عمل درآمد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ
چیف جسٹس کا شکریہ اور عزم
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا اور کیس مینجمنٹ پلان کے مکمل نفاذ کے عزم کا اظہار کیا۔
اگلے اجلاس کی تاریخ
پیشرفت کا جائزہ اگلے فل کورٹ اجلاس میں لیا جائے گا جو 2 دسمبر 2024 کو منعقد ہوگا۔