سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل
فیصلے کی تفصیلات
2 صفحات پر مشتمل فیصلہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا، جس کے مطابق 16ستمبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ
درخواست کا جائزہ
درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے 8 اعتراضات عائد کئے تھے۔ دوران سماعت وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی، جبکہ درخواست پر ابھی نمبر نہیں لگایا گیا۔ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔
سماعت کی تاریخ
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 17 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کی تھی۔ عابد زبیری سمیت 6 وکلا نے سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا تھا۔








