فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی
شیر افضل مروت کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے، اور وہ ان کے واپس آنے کے حق میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں 3 خواتین پر تشدد کا نوٹس ، رپورٹ طلب کر لی
پارلیمنٹ کے اندر کی صورتحال
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ فل کورٹ ریفرنس میں 26ویں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹ مکمل ہے نہ قومی اسمبلی، پارلیمان ترمیم لانے کا مجاز ہی نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام
جمہوریت اور ملٹری کورٹس
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی دعوے دار سیاسی جماعتیں کیوں کر ملٹری کورٹس کی بات کریں گی۔ کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکر نئی آئینی ترامیم لائیں تو اُن کے پاس لوگوں کو دکھانے کے لیے کوئی چہرہ نہیں ہوگا۔ یہ لوگ ترامیم کے نام پر پارلیمان کی مٹی پلید کر رہے ہیں۔ اب سپریم کورٹ میں جو تبدیلی آئی ہے، امید کرتے ہیں کہ ہمارے کیسز لگ جائیں گے۔
فواد چوہدری کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کے بارے میں کہا کہ فواد چوہدری کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں، کیونکہ فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے۔








