اداکار گوہر رشید نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا

گوہر رشید کا محبت کا اعتراف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبول اداکار گوہر رشید نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت سے متعلق کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پھر نانا بن گئے ، بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں بچی کی پیدائش

شریک حیات کی تلاش

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شریک حیات تلاش کرلی ہے اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن چکا ہے۔ گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں جبکہ وہ انتہائی خوبصورت اور بہترین شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال کے 365 دن کیفے چلانے والی 100 برس کی خاتون، 1958 سے کوئی چھٹی نہیں کی

جلد شادی کا ارادہ

اشنا شاہ کے پوچھنے پر گوہر رشید نے واضح طور پر کہا کہ ان کا جلد شادی کا ارادہ ہے، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ گوہر رشید نے اپنی ہونے والی شریک حیات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا نام لینے سے بھی گریز کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے یا نہیں؟ تاہم ان کی باتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کی ہونے والی شریک حیات کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے۔

میزبان کا ردِ عمل

گوہر رشید کی جانب سے محبت کا اعتراف کیے جانے اور جلد شادی کا عندیہ دیے جانے پر میزبان اداکار اشنا شاہ نے بھی ان کی ہونے والی شریک حیات کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ دونوں کو جانتی ہیں، دونوں ہی اچھے انسان ہیں۔ جہاں گوہر رشید نے اپنی ہونے والی شریک حیات کا نام نہیں بتایا، وہیں اشنا شاہ نے بھی ان کی ہونے والی شریک حیات کا نام نہیں بتایا، تاہم اداکار نے کہا کہ ان کے والدین بھی چاہتے ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...