پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں کاروں کا فراڈ کیسے ہو رہا ہے؟
اجلاس میں اہم نکات
اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کی، جس میں 26ويں آئينی ترمیم، ملکی سیاسی صورتحال، اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعات 144 نافذ
ملک بھر میں جلسوں کی منظوری
پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہنا تھا کہ "پرنٹنگ پریس لگالیں، جتنی ترمیمیں چھاپنی ہیں چھاپ لیں، یہ بوگس اسمبلی ہے، ہاؤس مکمل نہیں ہے۔"
اجلاس کے دوران تبدیلیاں
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے اسلم گھمن کو بھی نکال دیا گیا تھا۔