اسرائیلی فوج کی بمباری میں 2 ننھی بچیوں سمیت 32 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ آج بمباری کے دوران اسرائیلی فوج نے 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں 2 ننھی بچیاں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی کی وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے منصورہ میں تفصیلی ملاقات
ننھی بچیوں کی تصویر
فلسطینی صحافی وسام نصیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو ننھی بچیوں کی تصویر شیئر کی ہے جنہیں آج غزہ میں شہید کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس ، لمحہ بہ لمحہ
ہلاک ہونے والے خاندان
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج صبح جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اوکل خاندان کی یہ دو بچیاں بھی شہید ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کا عندیہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
حملوں کی تعداد
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 32 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں شمالی غزہ کے 15 افراد بھی شامل ہیں، جہاں اسرائیلی فوج کا محاصرہ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔
شہادتوں کا اعداد و شمار
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج نے 43 ہزار 20 افراد کو شہید اور 1 لاکھ 1 ہزار 110 لوگوں کو زخمی کر دیا ہے۔