پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، تمام کورسز کو عالمی معیار کے ہم پلہ لانے کا فیصلہ

اجلاس کا آغاز

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ آبپاشی کے زیر انتظام پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔ چئیرمین بورڈ وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر واصف خورشید بھی وائس چیئرمین کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شازیل شوکت نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا

ایجنڈا اور مباحثہ

اجلاس میں اکیڈمی کے مالی معاملات، انتظامی امور، تربیتی کورس کے مندرجات، عملہ کے پینشن اور دیگر معاملات زیر لائے گئے۔

پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی پاکستان میں قبل از ملازمت اور دوران ملازمت تربیت کا واحد ادارہ ہے۔ پرنسپل پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی راشد منہاس نے اکیڈمی کے مختلف امور اور اجلاس کے ایجنڈا پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کیلئے نعرے بلند ہوگئے

جدید تربیتی کورسز کی ضرورت

اس موقع پر وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے ہدایت کی کہ تمام تربیتی کورسز کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے۔ اجلاس میں مختلف معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے سب کمیٹیوں کی تشکیل کی سفارش کی گئی۔

تبدیلیوں کی تجویز

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کورسز کو انجینئرنگ کے عالمی تربیتی معیار کے ہم پلہ لانے کے لیے تبدیلیاں لائی جائیں۔ اجلاس کے بعد شرکاء نے اکیڈمی میں جاری انجینئرز کے تربیتی کورس کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔ اس کورس میں پنجاب اور بلوچستان کے انجینئرز زیر تربیت ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...