لندن: توہین عدالت پر دائیں بازو کے لیڈر ٹومی رابنس کو 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی
ٹومی رابنس کی قید
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں دائیں بازو کے لیڈر ٹومی رابنس کو توہین عدالت پر 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بے حس بیٹیوں نے اپنے باپ کی موت کا وی لاگ بنا کر شیئر کر دیا، افسوسناک انکشاف
جھوٹے الزامات کا اعتراف
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹومی رابنس نے شامی پناہ گزین کے خلاف جھوٹے الزامات دہرانے کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی
ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی
رپورٹس کے مطابق دائیں بازو کے لیڈر نے ہائی کورٹ کے 2021ء کے حکم کی 10 مرتبہ خلاف ورزی کا بھی اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن منصفانہ ہے ،ہار گیا تو شکست تسلیم کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
ویڈیو اور غلط الزامات
میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی پناہ گزین پر سکول میں ایک نوجوان کے حملے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، رابنس نے ویڈیو کے ساتھ غلط الزام لگایا تھا کہ شامی پناہ گزین پرتشدد غنڈہ ہے۔
دھمکیاں ملنے کا خدشہ
رپورٹس کے مطابق ٹومی رابنس کی پوسٹ کے سبب شامی خاندان کو جانے سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔








