فلمی دنیا کو الوداع: تھلاپتی وجے کا سیاسی سفر شروع

تھلاپتی وجے کی سیاست میں شمولیت

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی بھارت کے تامل فلموں کے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی سے دوستی کا تنازع، بااثر افراد نے ایک دوسرے پرفائر کھول دیے

اداکاری کی شاندار کامیابی

خیال رہے کہ تھلاپتی وجے کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وجے نے فلم انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب بتایا جا رہا تھا کہ ان کی آنے والی فلم 'تھلاپتی 69' ان کی آخری فلم ہوگی، جس کے لیے انہوں نے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم 'GOAT' بھی سپر ہٹ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کویت مال بحریہ ٹاؤن میں فرنشڈ اپارٹمنٹ بک کرائیں، 30 لاکھ کا فرنیچر بالکل مفت، 3 سال میں ادائیگی

سیاسی جماعت کا قیام

وجے نے رواں سال کے آغاز میں سیاست میں آنے اور اپنی سیاسی جماعت 'ٹی وی کے' بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے مختلف افواہیں تھیں کہ آیا وہ فلم انڈسٹری میں کام کرتے رہیں گے یا صرف سیاست پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

وجے نے اب اس حوالے سے خود ہی وضاحت کردی ہے۔ گزشتہ روز تامل نادو میں اپنی سیاسی جماعت کے تحت منعقدہ پہلی باقاعدہ تقریب سے خطاب میں وجے کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑ رہے ہیں تاکہ سیاست پر توجہ دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا،علیمہ خان

وجے کا عزم

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ اپنے کریئر کے عروج پر میں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا ہے، اپنی تنخواہ چھوڑ دی ہے اور یہاں آپ کے وجے کے طور پر موجود ہوں۔

وجے کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے کیے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے پراجیکٹ مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی مضبوط پوزیشن: ‘یہ سعود شکیل کی بہترین سنچری ہے’

تنقید کا سامنا

اس موقع پر وجے نے بتایا کہ فلمی انڈسٹری میں کریئر کے آغاز میں مجھے کہا گیا کہ میرا چہرہ اچھا نہیں ہے، میں بڑی شخصیت نہیں ہوں، میرا انداز اچھا نہیں ہے، یہاں تک کہا گیا کہ میرے بال اور میرا چلنے کا انداز بھی اچھا نہیں۔ لیکن میں نے ان تنقیدوں کو اپنا حوصلہ توڑنے کی اجازت نہیں دی، انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کی اور سب کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی۔

تھلاپتی وجے کی سیاست پر گفتگو

رپورٹ کے مطابق اپنی تقریر میں وجے نے تامل ناڈو کی سیاست پر بات کرتے ہوئے روایتی سیاستدانوں اور پارٹیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی پارٹی کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...