نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

سابق وزیراعظم کی امریکہ آمد
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی
استقبال کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ن لیگ کے صدر نوازشریف کا واشنگٹن پہنچنے پر پاکستانی سفیر رضوان شیخ سعید اور سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 7 بجے ہوگا
ملاقاتوں کا امکان
سابق وزیراعظم کا اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے، پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
طبی معائنہ اور میڈیا گفتگو
نوازشریف طبی معائنے کیلئے امریکا پہنچے۔ روانگی سے قبل صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ نوازشریف نے جواب دیا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے، حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ نوازشریف نے کہا چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔