منی لانڈرنگ کیس؛ مونس الٰہی کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے ریڈنوٹس انٹرنیشنل پولیس کو بھجوا دیا گیا
لاہور سپیشل سنٹرل عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل سنٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں مونس الٰہی کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے ریڈنوٹس انٹرنیشنل پولیس کو بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: پاکستان 4 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری، سعود اور نسیم شاہ کریز پر موجود
عدالت کا حکم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، عدالت نے زارا الٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ادب، وفا اور حیاء کے بغیر علم زہریلے سانپ کی طرح ہے :ڈاکٹر طاہرالقادری کا کینیڈا میں ”غوث الاعظمؒ کانفرنس“ سے خطاب
ایف آئی اے کی درخواستیں
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیشنل پولیس کے پاس ریڈنوٹس ریویو کے لیے موجود ہے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو 5 نومبر کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا، جب کہ شریک ملزم صغیم عباس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
قرق کی درخواست
ایف آئی اے نے مونس الٰہی سمیت اشتہاری 9 ملزمان کی جائیدادیں قرق کے دورانیہ میں اضافے کی استدعا کی ہے، جس پر عدالت نے قرقی دورانیہ میں اضافے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے。