موجودہ حکومت جائز نہیں، آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ شبلی فراز

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ موجودہ حکومت جائز نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مکمل نہیں، یہ آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: ریاست کے زخم مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں، حکومت کمزور ہے، کیا عمران خان نے سارے آپشن آزما لیے؟ سلیم صافی بول پڑے
پارلیمانی کمیٹی کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، قومی اسمبلی مکمل نہیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔
موجودہ حکومت جائز نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مکمل نہیں، یہ آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ ایوان مکمل کرنے کے لیے خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو بیان: بشریٰ بی بی کیخلاف کن شہروں میں اور کتنے مقدمات درج کر لیے گئے؟ جانیے
سپریم کورٹ کی حیثیت
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تعمیل نہیں کی گئی، اس ملک میں نہ آئین، نہ سپریم کورٹ کی وقعت ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیئے۔
بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی غیرمتعلقہ ہوتے تو لوگ اس پر بات نہیں کرتے۔ ملک میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں، پی ٹی آئی حکومت تو ساڑھے 3سال رہی۔
یہ بھی پڑھیں: 50 جنگی جہازوں، 8 جدید آبدوزوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں
عوام کے مینڈیٹ کا احترام
شبلی فراز نے کہا کہ قانون پاس کرکے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، آئینی ترمیم کرکے آپ سب سے بڑی دستاویز کو ٹیمپر کررہے ہیں۔ ہم ایک سال سے دربدر پھرتے رہے ہیں، ہماری فیملیز تباہ ہو گئی ہیں۔
جبر سے کسی کی وفاداری خریدنا اچھا نہیں، ہمارے ایک ساتھی نے ایک اقلیتی رکن کو فون کیا کہ اتنے پیسے لے لو، لیکن ہمارے اقلیتی رکن نے کہاکہ میرے مذہب میں اس کی اجازت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنوں میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: وزیراعظم
ن لیگی سینیٹر کی جانب سے سوالات
ن لیگ کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہاکہ آپ آفر کرنے والے کا اور دوسرے رکن کا نام بتائیں۔ پی ٹی آئی ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے، ناصر بٹ نے کہا کہ شبلی فراز نام بتائیں، یہ سب لوگوں کو خود اغوا کرکے خیبرپختونخوا لے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سیاسی صورتحال پر تبصرہ
شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، اخبار بند کیا، بیٹوں سے بات نہیں کرنے دے رہے، بانی پی ٹی آئی کو باہر نہیں نکلنے دیتے۔ ہم فسطائیت کی طرف جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آپ سیاسی طور پر لڑیں، ایمل ولی خود تو بلوچستان سے سینیٹر بن گئے، اے این پی زوال کا شکار ہے تو اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے وسطی علاقوں میں جنگلاتی خوفناک آگ بھڑک اٹھی، یروشلم اور تل ابیب ہائی الرٹ، ہنگامی انخلا کے احکامات جاری
مضامین کی مذمت
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے جعلی مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، ہم سب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ نوازشریف اور زرداری باہر سے آئے اور باہر چلے گئے، بانی پی ٹی آئی نے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ سوچ سمجھ کر قانون سازی کریں، آپ اپنے ہی جال میں پھنسیں گے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر 50فیصد سے زیادہ تصدیق درست ہوئی تو میں خاموش ہوجاؤں گا۔
سینیٹ کے وقفے کی صورتحال
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ وقفہ سوالات موخر کیا جائے، سینیٹ نے وقفہ سوالات موخر کر دیا۔