امن و خوشحالی کیلئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہوگا: ڈاکٹر حسن قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین کی بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ امن و خوشحالی کے لیے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو کے پی سینیٹ الیکشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

علم کا پیغام

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معلم الکتاب والحکمہ بن کر مبعوث ہوئے، آپ ﷺ کو علم سے اس قدر محبت تھی کہ فتح مکہ کے بعد اومان، نجران، طائف، یمن، مکہ سمیت مختلف شہروں میں سب سے پہلے حاکم نہیں بلکہ معلم مقرر فرمائے۔ غزوہ بدر کے موقع پر فدیہ ادا نہ کرسکنے والے جنگی قیدیوں کو یہ آپشن دیا گیا کہ اگر وہ دس مسلمانوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں تو انہیں اس کے بدلے رہا کر دیا جائے گا۔ ہمیں اسی مصطفوی سیرت و بصیرت کی اطاعت میں فروغِ علم کے لیے خدمات انجام دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے عمران خان کے سعودی عرب کے سفر کا ذکر کیوں کیا؟

تحریک منہاج القرآن کا عزم

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا جو ہدف دیا ہے اسے حاصل کرنے کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔ مراکز علم کا قیام صرف تحریکی و تنظیمی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ اتباع سنت اور فریضہ دین ہے۔ جن اصحابؓ کو مکہ سے جبر و تشدد کے ذریعے گھروں سے نکالا گیا تھا وہی اصحابؓ جب فاتح کی حیثیت سے مکہ میں داخل ہوئے تو انہوں نے اپنے گھروں کو محلات میں تبدیل کرنے کی بجائے مراکز علم میں تبدیل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران سو رہے

مدینے کی تعلیم کے اثرات

مسجد نبوی پہلی منظم علمی درس گاہ بنی جہاں سید المعلمینؐ نے صحابہ کرامؓ کی بطور استاد تربیت فرمائی۔ یہ اساتذہ مدینے کے گھروں میں بچوں اور خواتین کو تعلیم دیتے تھے اور اس مبارک عمل کی وجہ سے مدینے کا ہر گھر مرکز علم بنا۔

تعلیم کا فروغ ایک اہم ضرورت

انہوں نے کہا کہ آج ہم جب یہ اعداد و شمار دیکھتے ہیں کہ اڑھائی کروڑ سے زائد بچے غربت اور ناکافی تعلیمی سہولیات کی وجہ سے سکول نہیں جاتے تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ جس اسلام کا آغاز "اقراء" سے ہوا وہاں کروڑوں مسلمانوں بالخصوص بچوں کا ناخواندہ رہ جانا اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کے احکامات کی حکم عدولی ہے، سیاسی، مذہبی، سماجی جماعتوں اور تحریکوں کو علم کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح بنانا ہو گا۔ ہر مسئلے کا حل بامقصد تعلیم کے فروغ میں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...