دو ماہ سے اسلام آباد کنٹینرز میں گھرا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لےلیا

شاہد خاقان عباسی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن چوری کرنے اور عوام کی رائے نہ ماننے کا ایک سلسلہ جاری ہے، ترمیم میں چند باتیں ایسی ہیں جو ملک میں خرابی پیدا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں
خرابی کو درست کرنے کا وقت
کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے خرابی کو درست کریں، چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، پی ٹی آئی میں سب دہشت گرد نہیں: حسن مرتضیٰ
سپریم کورٹ میں ریفارم کا ذکر
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس میں ریفارم کی بات کی گئی۔ پچاس فیصد سینیٹر پیسے دے کر آئے ہیں۔ کوئی بھی جج آئے احتساب کے نظام سے گزر کر آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے
کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی ججز کا انتخاب کرے گی، وہی کمیٹی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ اگر ترمیم پر مشاورت کرلیتے تو کونسی قیامت آجاتی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس آج، 21 توپوں کی سلامی، خصوصی دعا ئیں، نعرے
پاکستان میں تیز ترین ترمیم
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کی تیز ترین ترمیم پاکستان میں ہوئی ہے۔ کیا عوام کا سب سے بڑا مسئلہ آئینی ترمیم تھی؟ عوام کو تو پتہ ہی نہیں تھا ترمیم کیا ہے۔ دو ماہ سے اسلام آباد کنٹینرز سے گھرا ہوا ہے۔
بہتری کی امید
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شکریہ کہ انہوں نے بڑی خرابی سے بچا لیا۔ یقین ہے آگے مزید ترمیم آئے گی۔ ہمارا دور حکومت آج سے بہتر تھا۔ ملک کی سب سے بڑی ضرورت اصلاحات ہیں۔