دو ماہ سے اسلام آباد کنٹینرز میں گھرا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لےلیا
شاہد خاقان عباسی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن چوری کرنے اور عوام کی رائے نہ ماننے کا ایک سلسلہ جاری ہے، ترمیم میں چند باتیں ایسی ہیں جو ملک میں خرابی پیدا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اتحاد و یکجہتی ۔۔۔ملک دشمن سازشوں کا توڑ
خرابی کو درست کرنے کا وقت
کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے خرابی کو درست کریں، چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں امن و استحکام پورے خطے کی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے، ترکیہ
سپریم کورٹ میں ریفارم کا ذکر
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس میں ریفارم کی بات کی گئی۔ پچاس فیصد سینیٹر پیسے دے کر آئے ہیں۔ کوئی بھی جج آئے احتساب کے نظام سے گزر کر آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ میں پرفارم کر کے بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ابھیشک شرما کا بیان
کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی ججز کا انتخاب کرے گی، وہی کمیٹی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ اگر ترمیم پر مشاورت کرلیتے تو کونسی قیامت آجاتی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا
پاکستان میں تیز ترین ترمیم
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کی تیز ترین ترمیم پاکستان میں ہوئی ہے۔ کیا عوام کا سب سے بڑا مسئلہ آئینی ترمیم تھی؟ عوام کو تو پتہ ہی نہیں تھا ترمیم کیا ہے۔ دو ماہ سے اسلام آباد کنٹینرز سے گھرا ہوا ہے۔
بہتری کی امید
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شکریہ کہ انہوں نے بڑی خرابی سے بچا لیا۔ یقین ہے آگے مزید ترمیم آئے گی۔ ہمارا دور حکومت آج سے بہتر تھا۔ ملک کی سب سے بڑی ضرورت اصلاحات ہیں۔








