لارنس بشنوئی گینگ کی ایک اور بھارتی سیاستدان کو جان سے مارنے کی دھمکی

بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بدنامِ زمانہ بشنوئی گینگ نے اب بہار کے ضلع پورنیا سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹ کے رکن پپو یادو کو بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔ پپو یادو نے ممبئی میں بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کے حق میں بیان دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کے معاملے کی قومی انکوائری کرانے کا اعلان
پپو یادو کی سیکیورٹی کی درخواست
انڈین ایکسپریس کے مطابق پپو یادو نے کہا ہے کہ مجھے کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے اس لیے ریاستی حکومت اضافی سیکیورٹی فراہم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا
بشنوئی گینگ کی دھمکیوں پر رائے
پپو یادو کا کہنا ہے کہ بشنوئی گینگ صرف بڑھکیں مارتا ہے۔ اس کی دھمکیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر تمام اختیارات کے ساتھ کارروائی کی اجازت دی جائے تو صرف دو دن میں بشنوئی گینگ کو جڑ سے اکھاڑ سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
آڈیو فائل کے ذریعے دھمکی
بشنوئی گینگ نے آڈیو فائل کے ذریعے دی جانے والی دھمکی میں کہا ہے کہ ہم نے نظر رکھی ہوئی ہے کہ کہاں جاتے ہو، کیا کرتے ہو۔ اگر سلمان خان کے حق میں بولنے سے باز نہ آئے تو عبرت ناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین جانا آسان ہو گیا، ویزا پالیسی میں نرمی کر دی گئی
سلمان خان اور بشنوئی گینگ کے درمیان تنازعہ
یاد رہے کہ بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری کا دعوٰی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی سلمان خان کی حمایت میں سامنے آئے گا وہ ہمارے نشانے پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ
کالا ہرن کیس
سلمان خان اور بشنوئی گینگ کے درمیان 1998 میں کالے ہرن ہلاک کیے جانے کی بنیاد پر ٹھنی ہوئی ہے۔ راجستھان اور ہریانہ میں آباد بشنوئی برادری کالے ہرن کی پوجا کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو معافی صرف اس صورت میں مل سکتی ہے کہ وہ بشنوئی برادری کے بڑے مندر میں آکر پوری کمیونٹی سے معافی مانگے۔
پولیس کی کارروائی
کچھ دن قبل بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سلمان خان سے پانچ کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا تھا۔ پولیس نے دھمکی دینے والے کو گرفتار کرلیا تھا۔ سلمان خان اور بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو بھی ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے.