جائیداد کے لالچ میں بیٹے نے باپ کو سانپ سے ڈسوا دیا
بہاولپور میں سنگین واقعہ
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہربہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں لالچ کا انتہائی کریہہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جائیداد کے تنازعے پر بدبخت بیٹے نے سگے باپ کو چارپائی سے باندھ کر سانپ سے ڈسوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے سیاسی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے: پاکستان فورم
سانپ کے ڈسنے کا واقعہ
بیٹے نے سنگین اقدام اٹھا کر والد کی جان خطرے میں ڈالی، سانپ کے ڈسنے سے باپ کی حالت غیر ہوئی تو بیٹا موقع سے فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ؛سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن تبدیل،تعلیمی ادارے کب سے کب تک بند رہیں گے؟جانیے
طبی امداد اور پولیس کارروائی
ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش میں تفتیش کا آغاز کر دیا۔
علاج کا عمل جاری
متاثرہ شخص کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج جاری ہے۔








