کراچی میں غیرملکیوں سے لوٹ مار پر وزیراعلیٰ برہم
وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں غیرملکیوں سے لوٹ مار کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے پہلی بار سائبر خطرے کے مخالفوں کی فہرست میں بھارت کا نام شامل کرلیا
غیرملکی سیاحوں کی حفاظت کی ضرورت
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو لوٹنا اور زد و کوب کرنا نہایت حوصلہ شکن واقعہ ہے۔ غیرملکیوں کو لوٹنے سے ملکی وقار خراب ہوتا ہے۔ حکومت کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی وجہ سے سیاح آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں ترمیم ،جوڈیشری اپنی حیثیت بحال کرے گی،فوادچودھری
کراچی پولیس کو ہدایت
مراد علی شاہ نے کراچی پولیس چیف کو ہدایت کی کہ مجرموں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائیں۔
تحفظ کی فراہمی
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کریں، گلی محلوں اور اہم شاہراؤں کی نگرانی کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کو یقینی بنائیں۔