شادی میں ’’چھوہارے‘‘ چھپانے پر کرسیاں چل گئیں، پولیس بلانا پڑی
نکاح کی تقریب میں جھگڑا
سنبھل (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں چھوہاروں کی تقسیم پر ہونے والے جھگڑے سے شادی کا پنڈال جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے کے پی ہاؤس میں علی امین گنڈا پور سے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا
جھگڑے کی وجہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں نکاح کی ایک تقریب میں دلہن کے رشتے داروں اور باراتیوں میں جھگڑا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان کے معروف برانڈ پر یاسر شامی کا چھاپہ، اندر کیا کچھ ہورہا تھا جو اس سے پہلے پاکستان میں کبھی نہیں دیکھنے کو ملا۔
چھوہاروں کی تقسیم پر ہنگامہ
رپورٹس کے مطابق چھوہاروں کی تقسیم کے دوران کچھ لوگوں نے چھوہارے چھپانے کی کوشش کی، جس پر دلہن کے رشتے داروں نے اعتراض کیا اور بعد ازاں چھوہارے چھپانے والوں سے مار پیٹ کی جانے لگی۔
پولیس کی مداخلت
یوں چھوہاروں کی تقسیم پر شروع ہونے والے جھگڑے میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا جانے لگا۔ واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینک رہے ہیں۔ مجمع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔








