چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن سے معاہدہ ختم ہونے کی وجہ بتادی

محسن نقوی کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے گیری کرسٹن سے معاہدہ نہیں توڑا بلکہ انہوں نے ختم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی کی توانائی کمیٹی میں کے الیکٹرک پر شدید تنقید، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار
استادیوم کی تکمیل
کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر تک اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائے گا اور بھارت کے معاملے میں اللہ بہتر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شارک ٹینک پاکستان: کیا یہ مشہور بزنس ریئلٹی شو نئے کاروباری آئیڈیاز کے لیے بھاری سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوگا؟
کھلاڑیوں کی سلیکشن
انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کی سلیکشن میں دخل اندازی نہیں کرتا اور ہم نے گیری کرسٹن سے معاہدہ نہیں توڑا بلکہ انہوں نے ختم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزم گرفتار
کوچنگ کے حوالے سے فیصلے
ان کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، 5 سے 7 لوگوں سے کوچنگ کے حوالے سے بات چل رہی ہے، ہمارے پاس کئی عہدے خالی ہیں ان پر بندے رکھنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ڈوبنے والی متاثرہ فیملی کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے
کھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فخر زمان ٹیم میں ہوگا یا نہیں یہ سلیکشن کمیٹی بتائے گی، کسی کھلاڑی کا نہیں کہا کہ اس کو رکھے اس کو نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہنم کا دروازہ، آگ کا تہوار اور بھٹکتی روحیں: ہیلووین کا تہوار کہاں سے آیا؟
چیمپئنز ٹرافی کی امید
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے دعا کریں، ان شاء اللہ ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور بے فکر رہیں تمام ٹیمیں ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے امریکہ کو ٹیرف لگانے پر کرارا جواب دیدیا
گیری کرسٹن کا استعفیٰ
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور بورڈ نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا تھا۔
نیا عبوری ہیڈ کوچ
پی سی بی نے جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔