بٹنوں والا 4جی موبائل فون متعارف،قیمت اتنی کم کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
نوکیا 110 کی نئی شکل
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملٹی نیشنل کمپنی ایچ ایم ڈی نے نوکیا کے ماضی کے مقبول فون 110 کو دوبارہ نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
فور جی سپورٹ اور طاقتور بیٹری
کمپنی نے نوکیا 110 کو فور جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں طاقتور بیٹری دی گئی ہے جس سے صارفین 8 گھنٹے تک مسلسل بات کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او سمٹ، روشن مستقبل کی طرف پیش رفت
جدید خصوصیات
فون میں بلیوٹوتھ کا فیچر بھی پیش کیا گیا ہے جب کہ فون میں ریئر کیمرا بھی دیا گیا ہے جس کی ٹیکنالوجی اپ گریڈ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمین سے ملنے والے 20 ڈالر نے شہری کی زندگی بدل دی
فاسٹ چارجنگ اور اپ گریڈڈ سکرین
نوکیا 110 فور جی میں طاقتور بیٹری دیے جانے کے ساتھ ساتھ اس میں فاسٹ چارجر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس کی سکرین ٹیکنالوجی کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ٹی وی ویڈیو جو پولیس کو اس جگہ تک لے گئی جہاں خاتون کی چھ ٹکڑوں میں تقسیم شدہ لاش دفن تھی
آب و ہوا کے خلاف تحفظ
فون کو واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹ بھی بنایا گیا ہے، کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا تاہم ممکنہ طور پر نئے فون کی پاکستانی قیمت 8 ہزار روپے تک ہوگی۔
صارفین کی بے صبری کا انتظار
پاکستانی مارکیٹ میں یہ فون کب تک دستیاب ہوگا صارفین کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔