پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کے سست ہونے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی
پی ٹی اے کی میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وضاحت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ فیس بک سمیت دیگر میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وجہ صارفین کی زیادہ تعداد ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، آئینی بنچ
انٹرنیٹ میں خلل اور اس کے اثرات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سست روی پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انوکھی منطق پیش کردی جس میں کہا گیا ہےکہ میٹا پلیٹ فارمز سب سے زیادہ صارفین ہونے کے باعث سست روی کا شکار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کا کیس،زیرحراست افراد کی عام جیلوں میں منتقل کرنے کی لطیف کھوسہ کی استدعا مسترد
پارلیمنٹ میں فراہم کردہ تفصیلات
حال ہی میں پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل سے میٹا ایپلی کیشنز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز زیادہ متاثر ہوئیں جب کہ ان کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کم متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں 497 ادویات کے نمونے غیر معیاری، 226 نمونے جعلی قرار
پاکستان میں میٹا ایپلی کیشنز کے صارفین
پی ٹی اے کے مطابق میٹا ایپلی کیشن فیس بک کے پاکستان میں 50 ملین (5 کروڑ) صارفین ہیں جب کہ واٹس ایپ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی رئیل ٹائم ایپلی کیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی
انٹرنیٹ سست روی کی اطلاع
پی ٹی اےکے مطابق صارفین کو مطلع کیا گیا کہ رش کے گھنٹوں میں انٹرنیٹ سست رہے گا جب کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی پارلیمنٹ کا وفد پاکستان آئے گا
مسائل اور ہدایات
حکام نے بتایا کہ اگست میں پی ٹی اے کو واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کو فوری طور پر مسئلے کے حل کی ہدایت دی گئی۔
بہتری کی امید
پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ اور فیس بُک کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا جب کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور ٹھیک ہونے سے صورتحال نارمل ہوجائے گی۔








