پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کے سست ہونے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی
پی ٹی اے کی میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وضاحت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ فیس بک سمیت دیگر میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وجہ صارفین کی زیادہ تعداد ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 30 لاکھ کمانے والے سے ماہانہ 10 لاکھ 70 ہزار ٹیکس لیا جائے گا، مزمل اسلم نے تنخواہ دار طبقے کیلئے حکومتی ریلیف کی “حقیقت” کھول کر رکھ دی
انٹرنیٹ میں خلل اور اس کے اثرات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سست روی پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انوکھی منطق پیش کردی جس میں کہا گیا ہےکہ میٹا پلیٹ فارمز سب سے زیادہ صارفین ہونے کے باعث سست روی کا شکار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: 70 سال سے جس ستون کے سہارے مملکت قائم دائم ہے، مجھے اس ستون کی مضبوطی چاہیے: حفیظ اللہ نیازی
پارلیمنٹ میں فراہم کردہ تفصیلات
حال ہی میں پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل سے میٹا ایپلی کیشنز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز زیادہ متاثر ہوئیں جب کہ ان کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کم متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث مہنگائی کی بدترین لہر آگئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیئے گا کیسے؟ خواجہ سعد رفیق
پاکستان میں میٹا ایپلی کیشنز کے صارفین
پی ٹی اے کے مطابق میٹا ایپلی کیشن فیس بک کے پاکستان میں 50 ملین (5 کروڑ) صارفین ہیں جب کہ واٹس ایپ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی رئیل ٹائم ایپلی کیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج بارش کا امکان ظاہر کر دیا
انٹرنیٹ سست روی کی اطلاع
پی ٹی اےکے مطابق صارفین کو مطلع کیا گیا کہ رش کے گھنٹوں میں انٹرنیٹ سست رہے گا جب کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے مذاکرات سے پہلے فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات
مسائل اور ہدایات
حکام نے بتایا کہ اگست میں پی ٹی اے کو واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کو فوری طور پر مسئلے کے حل کی ہدایت دی گئی۔
بہتری کی امید
پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ اور فیس بُک کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا جب کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور ٹھیک ہونے سے صورتحال نارمل ہوجائے گی۔








