ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کی بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقلی

کراچی سے حیدرآباد: تاریخ ساز منتقلی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین سازی کیلئے مجبور نہ کریں، ورنہ مجھے میرے ناپسندیدہ راستے پر چلنا پڑے گا، بلاول بھٹو

منتقلی کا عمل

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بردار طیارے کو سڑک کے راستے کراچی سے حیدرآباد پہنچایا جا رہا ہے اور طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کا ملکی تاریخ کا یہ پہلا آپریشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہیرو نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد اپنے بارے میں حیران کن انکشاف کر دیا

خصوصی ٹرک کی سہولت

طیارے کی منتقلی کیلئے خصوصی ٹرک اور ٹرالی استعمال کی جا رہی ہے، طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں رکھا جائے گا اور یہ طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان کی گفتگو

طیارے کی تفصیلات

ٹریسپورٹر ہمایوں خالد نے بتایا کہ طیارے کی لمبائی 110 فٹ اور وزن 40 ٹن ہے، یہ ناکارہ جہاز بوئنگ 737 ہے جس میں 240 لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے۔ ہمایوں خالد کے مطابق طیارے کو رات گئے ائیرپورٹ سے سپرہائی وے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

موٹروے پولیس کا بیان

دوسری جانب موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کو پروٹوکول کے تحت منتقل کیا جا رہا ہے، طیارے کی منتقلی کے دوران موٹروے کو بلاک نہیں کیا جائے گا۔ طیارے کو منتقل کرنے کیلئے گاڑی سڑک کے کنارے چلائی جائے گی، اس دوران سول ایوی ایشن اور نجی کمپنی سمیت ٹرانسپورٹر کا عملہ موجود رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...