عمران خان کو سزا ہونا ممکن نہیں ،حکومت کی ساکھ خراب ہوچکی : اسد قیصر نے اگلی حکمت عملی بتا دی

اسد قیصر کی گفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جتنے کیسز ہیں کمزور ہیں، اس پر سزا ہونا ممکن نہیں ہے اور ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں۔ ذاتی مسائل کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تھیٹر کیلیے نیا قانون جلد متعارف کرایا جائے گا ، مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں: عظمٰی بخاری
تحریک انصاف کی جدوجہد
ہم فیصلہ کریں گے کہ جدوجہد کا کون سا طریقہ اپنانا ہے اور ہم دیگر جمہوری جماعتوں کے ساتھ مل کر جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں اور ملک میں لاقانونیت کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں، ان کو اپنے ساتھ شامل کریں گے۔ اس سلسلے میں ہم جلد ہی بیٹھک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے لبنان سے واپسی پر سنائے دلچسپ تجربات
حکومت کی کارکردگی پر تنقید
اسد قیصر نے مزید کہا کہ حکومت جس طرح چل رہی ہے ان کا زیادہ وقت نظر نہیں آتا، قانون سازی میں جس طریقہ اپنایا گیا وہ تمام تر اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ہمارے لوگوں کو تنگ کیا گیا ہے اور چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا ہے۔ ان سب کی ویڈیوز آئیں گی اور لوگوں کو پتہ چلے گا کہ حکومت چل نہیں سکے گی۔ اس وقت حکومت کی ساکھ عوام اور عالمی طور پر بہت خراب ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شادی سے قبل ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار
آزاد عدلیہ کی امید
ہم سپریم کورٹ بار کے نئے صدر سے امید رکھتے ہیں کہ وہ آزاد عدلیہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چوہدری اعجاز کی بیگم نے پریس کانفرنس میں جس طرح بتایا، مجھے بڑا افسوس ہوا کہ پاکستانی ادارے نے اس طرح کا سلوک کیا۔ خاتون کو سر کے بالوں سے کھینچا گیا اور بچیوں سے بدتمیزی کی گئی۔
ٹرمپ کے اثرات پر رائے
اس سوال پر کہ ٹرمپ کے آنے سے کوئی توقع ہے، اسد قیصر نے کہا کہ ان کی اپنی سیاست ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد قوم کی حیثیت سے ہماری حیثیت تسلیم کی جائے گی۔ ہمیں اپنے ملک کے اندر اپنی پالیسیاں خود دیکھنی ہوں گی۔ ہمیں اپنی جدوجہد پر اللہ پر یقین ہے اور ہم قانونی جدوجہد بھی کریں گے اور عوامی اسمبلی بھی لگائیں گے، جتنے فورمز ہیں، سب میں اپنی جدوجہد آگے بڑھائیں گے۔