خبردار ، سموگ ایمرجنسی نافذ ہے ۔۔۔کوڑا کرکٹ جلانے پر کیا سلوک کیا جائے گا ؟ جانیے
انسداد سموگ کی ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو انسدادِ سموگ ایکشن تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو کپتانی کی پیشکش: ان کا حیرت انگیز رد عمل کیا ہوگا؟
عملدرآمد اور قانونی کارروائی
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کوتاہی اور غیر ذمہ داری برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبے بھر کی انتظامیہ سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا
کسانوں کی آگاہی
فصلوں کی باقیات و کوڑا کرکٹ جلانے پر مقدمہ درج ہو گا۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہے۔ اس حوالے سے کسانوں کو ایجوکیٹ کیا جائے۔ ادارے اور عوام مل کر سموگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ عوام ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 9 کھرب 79ارب سے زائد کی وصولی
سموگ ایمرجنسی اور سختی
سموگ ایمرجنسی نافذ ہے، حکومت قانون توڑنے پر سختی سے نمٹے گی۔ چند لوگوں کی لاپرواہی سے لاکھوں لوگوں کو تکلیف نہیں پہنچائی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: گینگسٹر کی دھمکیاں: سلمان خان نئے پراجیکٹس کے لیے بھارت سے کہاں جا رہے ہیں؟
خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سالڈ ویسٹ، ٹائرز، پلاسٹک، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اگاہی مہم اور کام کی رفتار
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو بھرپور انسداد سموگ آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ مشن سموگ کا تدارک کسی صورت نہیں رکے گا، تمام متعلقہ ادارے 24 گھنٹے کام کریں۔